104

محکمہ خوراک کی آٹا اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات

اسلام آبادمحکمہ خوراک راولپنڈی کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے گزشتہ تین ماہ کی دن رات محنت ثمرات کے باعث پورا ضلع راولپنڈی میں آٹے کی وافر دستیابی یقینی بن گی ہے کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن انجمن تاجران اور نمائندہ تنظیموں کی مدد سے ضلع بھر کی تمام چھوٹی بڑی دکانوں پرآٹا کی ہروقت دستیابی نے شہریوں کا حکومت پراعتماد بحال کیا ہے ضلع بھر میں 80 کے قریب پوائنٹس تمام تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر عوام کو آٹا مہیا کررہے ہے اس کے علاوہ 22 سو دوکانات پر فلور ملز کی طرف سے روزانہ آٹا فراہم کیا جاتا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئےہر تحصیل کی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے سرحدی ضلع ہونے کے ناطے راولپنڈی میں سات چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر متعین عاملہ احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے اور کسی بھی قسم کا آٹا اور گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت پر سخت گرفت کر رہا ہے پنجاب سے آنے والی گندم کی غیر قانونی رست تقریبا ختم ہو چکی ہے راولپنڈی میں صرف تین ماہ کے عرصہ میں 274 غیرقانونی گاڑیوں پر ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔جس میں 120 عدد غیرقانونی گندم اور 152 غیر قانونی آٹا سے لدی ہوئی گاڑیاں شامل ہے۔نئے تعینات ڈی ڈی ایف سلمان علی نے چارج سنبھالتے ہی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور اس ہنگامی دورہ کے دوران تمام عملہ کو سختی سے ہدایت جاری کی اپنی ڈیوٹی کو احسن اور جانفشانی سے سرانجام دے ڈیوٹی کے دوران کوئی کوتائی ناقابل برداشت ہو گئی ان خیالات کا اظہار ڈی ایف سی آصف سفیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں