گوجرخان ( مبین مرزا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)معروف شاعر محمد سلیم مرزا کی گیارہویں کتاب ”سودے دلاں دے“ کی تقریب رونمائی ، اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف شاعر ادیب نقاد پروفیسر ڈاکٹر نثار ترابی تھے جبکہ صدارت پنجابی کے مشہور شاعر عبید اللہ توحیدی نے کی اس تقریب کے میزبان معروف کالم نگار اور ماہرتعلیم مبین مرزا تھے پروگرام میں یونس قریشی، یعقوب انجم، فیصل کنجاہی ، ملک پرویز ، فیصل لاہوری ،محمد عابد منکرہ ، منیر صابری،عابد جنجوعہ، منیر چشتی ، شیراز طاہر ، نواز مرزا اور سرفراز بابر مرزا نے سلیم مرزا کی کتاب اور ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی . تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نثار ترابی کو محمد سلیم مرزا اور معروف ادیب حکیم عبدالروف کیانی نے یادگاری شیلڈ پیش کی پروفیسر ڈاکٹر نثار ترابی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلیم مرزا نے ہمیشہ اپنی مٹی سے عشق اور محبت کا والہانہ اظہار کیا ہے اس کا ثبوت ان کی گیارہ کتابوں کے ناموں سے ظاہر ہوتا ہے ، پروگرام کی صدارت کرنے والے عبید اللہ توحیدی صاحب کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ، جب کہ انہوں نے محمد سلیم مرزا کے فن اور شخصیت پر اپنا منظوم کلام سنا کر حاضرین کے دل موہ لیے،پروگرام میں بہت بڑی تعداد میں شعرإو ادبا ،اساتذہ اور سول سوساٸٹی نے شرکت کی، پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کو شاندار ظہرانہ دیا گیا۔
131