212

متحرک ڈکیت گینگ نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کے صدر ڈویژن میں پولیس رٹ کمزور۔روات،دھمیال کے علاقوں میں سرگرم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے لاکھوں نقدی لوٹ کر فرار۔ذرائع کے مطابق صدر ڈویژن راولپنڈی پولیس کے تھانوں میں بڑھتے ہوئے رابری واقعات نے پولیس کی سپروژن اور حکمت عملی پر سؤال کھڑے کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز دن دیہاڑے 02 مسلح ملزمان ڈی ایچ اے روات کے رہائشی ندیم افضل چوہدری سے اسلحہ کی نوک پر 05 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ شہری ندیم افضل کچھ دیر قبل ہئ فیز 07 میں واقع بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی سے نکل کر اپنے گھر داخل ہورہا تھا کہ مؤٹر سائیکل سوار02 مسلح ملزمان نے رقم چھین لی۔ متاثرہ شہری ندیم افضل کے مطابق ملزمان ظاہری حلیہ سے” پنجابی” ،01 کی عمر40/45 جبکہ دوسرے کی عمر 25/30 سال کے لگ بھگ تھی۔ادھر دھمیال کے علاقے گلزار ویلی میں 03 مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری یاسر مبین سے 06 لاکھ،80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری یاسر کے مطابق ملزمان سی ڈی70 مؤٹر سائیکل سوار تھے جن کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہونگی۔پی کیپ پہنے تینوں ملزمان ظاہری حلیہ سے”پٹھان” نظر آرہے تھے۔ جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمات درج کرکے واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ 02 ہفتے دوران صدرڈویژن کے تھانوں روات،گوجرخان میں رابری وارداتوں دوران خونی ڈاکو 03 معصوم شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں