چودھری واجدعلی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
متاثرین منگلا ڈیم کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین عزیزرانا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کو فی خاندان300یونٹ بجلی مفت مہیا کی جائے۔ متاثرین منگلا ڈیم کے ضلع میرپور کومتاثرین کی بے مثال قربانیوں کی بناء پر لوڈ شیaڈنگ فری زون قرار دیتے ہوئے فی متاثرہ منگلا ڈیم خاندان تین سویونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے۔وزیرمملکت عابدشیرعلی کے اس بیان پرجس میں انہوں نے آزادکشمیر میں بجلی بندکرنے کی دھمکی دی۔عزیزرانانے اس بیان پرردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عابدشیرعلی وزارتی اختیارات کے گھوڑے سے نیچے اترکراصلی حقائق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔عابدشیرعلی خودتوپاکستان کیلئے ایک گیراج کی قربانی دینے کوتیارنہیں جبکہ متاثرین منگلا نے پاکستان کی خوشحالی کیلئے اپنے گھرباراورجائیدادیں ہی نہیں بلکہ اپنے پیارو ں کے قبرستان تک پانی میں ڈبودیے۔اس کے بدلے میں آج تک بے گھرہیں۔واپڈااب تک متاثرین کی کالونیاں مکمل کرنے میں ناکام رہاہے۔ہریام پل موجودہ رفتارسے مزید تین سال تک مکمل نہیں ہوسکے گا۔پاکستانی عوام کیلئے واپڈاایک سفیدہاتھی ہے اورایک کرپٹ ادارہ ہے۔جس کے اہلکار اورآفیسران کوسالانہ اربوں روپے کی بجلی مفت مہیاکی جارہی ہے۔جبکہ منگلا ڈیم کی خاطر اپناسب کچھ قربان کرنے والوں کو مفت بجلی مہیاکرنے سے انکارکردیاجاتاہے۔اگراب واپڈا نے اپنی ظالمانہ پالیسیاں ترک نہ کیں تومتاثرین راست اقدام کرنے سے گریز نہیں کریں گے جس کی تمام ترذمہ دارواپڈاپرعائد ہوگی۔
88