تھانہ روات کے علاقے میں نقب زنی اور مویشی چوری کے دو واقعات۔لاکھوں روپےنقدی سمیت قیمتی مویشی چوری۔مقدمات درج۔پولیس کو ماڑی بنگیال کے اسد خان نے بتایا کہ ماموں کی عیادت کے بعد گھر پہنچا تو کمرے کی کنڈی کھلی تھی اور ٹیبل پر پڑا صندوق غائب تھا جس میں آٹھ لاکھ ستر ہزار روپے موجود تھے۔جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔مزید صبح پڑتال پر گھر سے کوئی اور چیز غائب نہ تھی۔گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ صندوق قبرستان میں ٹوٹا پڑا ہے۔چیک کیا تو صندوق میں والد کے محکمانہ کاغذات موجود تھےمگر رقم نہ تھی۔ادھر تمبر رتیال ڈاکخانہ کلیام اعوان سے محمد شعیب کی اڑھائی لاکھ روپے مالیتی گائے سمیت قیمتی ویڑی نامعلوم چور شب کی تاریکی میں گھر کے باہر سے چرا کرلے گئے۔پولیس تھانہ روات نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
