مانکیالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بنیادی مرکز صحت لوہدرہ 15 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاجس کے مہمان خصوصی چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری‘ سیکرٹری یونین کونسل لوہدرہ راجہ اسرار حسین اور ڈاکٹر ترین احمد چوہدری تھے اس مہم کے دوران راولپنڈی ضلع میں نوماہ سے 15 سال تک کی عمر 23 لاکھ بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس مقصد کیلئے 256 فکسڈ مراکز اور 1556 آؤٹ ریچ ٹیمیں متعین کی گئیں ہیں۔ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے تاہم ہر یونین کونسل کی سطح ایک ڈاکٹر اور ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس موجود ہو گی جو کسی بھی طبی مسئلہ کی صورت میں فوری طوری پر حرکت میں آئیں گے۔
125