مانکیالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ مانکیالہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق مانکیالہ میں واقع کباڑ خانہ کے ملازم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق مقتول بلال ظہور ساکن کلرکہار ضلع چکوال جو کافی عرصہ سے کباڑ خانہ میں بطور منشی کام کر رہا تھا نے آج دن مانکیالہ میں واقع نجی بنک سے پانچ لاکھ کیش نکلوائی اور اس کے پاس اڑھائی لاکھ کی رقم پہلے سے بھی موجود تھی ملزمان نے مقتول کو رقم نہ دینے پر اینٹوں کے وار سے تشدد کر کے قتل کر اور لاکر میں موجود تقریبا ساڑھے سات لاکھ روپے نکال کر خود موقع سے فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام تر تفصیلات جمع کر کے نعش کو قبضے میں لے لیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ گزشتہ روز مانکیالہ جاوید اشرف پلازہ کے بالمقابل واقع عدنان ٹریڈرز سے گن پوائنٹ پرتین لاکھ کی نقدی لیکر فرار ہو گئے تھے اور وہاں موجود گاہکوں سے بھی نقدی چھین لی تھی۔
178