راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سول ایوی ایشن نے کورونا کے پھیلا ؤکی روک تھام کے لئے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا اور کہا ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پرانٹری نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہراورکیسزمیں اضافے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھرکے ایئرپورٹس کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔سی اے اے نے ملک بھرکے ایئرپورٹس پرسخت احکامات جاری کرتے ہوئے ائیر پورٹس پر تعینات ایئرلائنز اور دیگر اداروں کے عملے کیلئے ماسک پہننا لازمی قراردے دیا۔سی اے اے کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی، اومیکرون ویرینٹ پھیلا کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔سول ایوی ایشن نے ہدایت کی کہ مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پرانٹری نہیں دی جائے گی۔
152