141

ماجد قتل کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر فرخ کھوکھر گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر احاطہ عدالت سے گرفتار،لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل راولپنڈی مری روڈ پر قتل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے لاہور ہائی کورٹ میں آج سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

یاد رہے کہ راولپنڈی کے علاقے سکستھ روڈ پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد حسین ستی جاں بحق ہوگئےتھے خیال رہے کہ مقتول ماجد ستی معروف کاروباری شخصیت اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں