117

لڑکی کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر واہ پولیس کی کاروائی،اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدرواہ اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کے اغوا ء کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان صلاح الدین اورسرفراز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رواں سال لڑکی کو اغواء کیاتھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدرواہ میں درج کیاگیا تھا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کاکہناتھاکہ خواتین اوربچوں پر تشدد، اغوا ء اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں