236

لڑائی جھگڑا کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ،علاقہ میں سرچ آپریشن

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر بیرونی کے علاقہ داہگل میں پولیس اہلکار پر فائرنگ، 15کال کی اطلاع پر پولیس کنسٹیبل عبدالقدیر موقعہ پر پہنچا جہاں ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کر دی،ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے پولیس کنسٹیبل عبدالقدیر زخمی، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ڈی پی اوصدر، ایس ایچ او صدربیرونی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں