اسلام آ باد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزارت قومی ورثہ کے ذیلی ادارے لوک ورثہ میں جاری میلہ میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی دستکاریوں کی نمائش اپنے عروج پر رہا ،لوک ورثہ میں ملک کی متحرک ثقافت کو دیکھنے کے لیے راولپنڈی،اسلام آباد کے شہری بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔شائقین جو اپنے معمول کے معاملات سے تھک چکے ہیں،مہلت حاصل کرنے اور لوک رقص، لوک موسیقی اور ہنر مندوں کے سٹالوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے میلے کا رخ کر رہے ہیں۔پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخواہ،سندھ،آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان جیسے تمام صوبوں اور علاقوں سے اپنے اپنے علاقوں سے لوک موسیقی، رقص پارٹیاں، روائتی فنون اور دستکاریاں پیش کرتے ہوئے اپنے پویلینزبنائے ہیں۔ خیبرپختونخواپویلین کی اپنی ایک دلکشی ہے۔پویلین میں صوبے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے25 سے زائد ماہر خواتین اور مرد موجود ہیں۔حران کن بات یہ ہے کہ بہت سے سٹالز خواتین ہنر مندوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔خواتین ہنر مندوں میں ہزارہ پھلکاری میں تسلیم بی بی،ڈی آی خان سے تارکشی میں نائیدہ بی بی ہنرارہ جستی کے کام میں نسیم اختر اور تنزیلہ یاسمین کرویشہ کے کامیں نسرین اور رمیم ناز سلائی کڑھائی کے ہنر میں شامل ہیں۔ان میں تسلیم بی بی سر فہرست ہیں وہ پھلکاری یعنی پھلولوں کا کام ہاتھ سے بنے ہو ئے موٹے سوتی کپڑے پر پھول بنانے میں مہارت رکھتی ہیں چونکہ ان کے خاندان میں کڑھائی کی روایت چلی آ رہی ہے،زیادہ تر شالوں اور قمیضوں پر کی جاتی ہے۔انہوں نے کئی عورتوں کو حویلیاں میں اس ہنر کی تربیت دی۔مرد ہنر مندوں میں لیکر آرٹ میں وسیم اورفہیم،سواتی شال کی بنائی میں فضل ِواحد شامل ہیں۔ریاض احمد مومی پر ینٹنگ،نیاز علی ٹکیریاں سازی،رسم پتھر کی نقاشی،سیارخان ٹرک آوٹ،عمر محمد گندھارا آرٹ،شیخ عثمان خلیل قراقولی /جناح ٹوپی میں شامل ہیں۔یہ ممکن ہی نہیں کہ خیبرپختونخواہ پویلیں کا دورہ کرنے والے کسی کے لیے اپنی آنکھوں کے سامنے تیار کیے جانے والے چپل کباب کا مزہ نہ چکھیں۔کھانوں کی خوبصورت خوشبو پرِکشش اور نا قابلِ تلافی ہو جاتی ہے۔ پویلین میں صوبے کے روائتی کھانوں کی دیگر اقسام بھی پیش کی جاتی ہیں جیسیٹا سیکھ،کڑھاہی،مشہور قہوہ (سبز چائے)جو کہ الائچی کے ساتھ قہوہ خانے میں تیار کیا جاتا ہے۔قریب ہی ایک حجرہ بنایا گیا ہے جس میں موسیقار پختون لوک موسیقی پیش کرتے ہیں جبکہ روائتی موسیقی کے آلات جیسے ” رباب،طبلہ،ہارمونیم،وغیرہ بجا کر لوگوں سے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔یہ میلہ 4دسمبر تک جاری رہے گا۔
182