184

لوڈ ٹرکو ں کو راولپنڈی سے ڈڈیال آمد پر مشکلات کا سامنا

محمد اعجاز
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
دھان گلی ، کلر سیداں روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی پنڈی سے ڈڈیال آمد میں شدید مشکلات کا سامنا ، تنگ موڑ اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے کئی گاڑیاں

حادثے کا شکار اور قیمتی جانیں بھی ضائع ہو گئیں گزشتہ روز بھی سریے سے لوڈ ٹرک شاہ خاکی چوکی کے قریب موڑ میں حادثے کا شکار ہو گیا جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ڈڈیال کی تاجر برادری کے نمائندہ وفد حاجی خلیل ، چوہدری عظیم ، حاجی مسعود ، ٹھیکدار رفیق ، چوہدری مشتاق ، ناہید عباسی ا ور گاڑی مالکان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،و زیر داخلہ چوہدری نثار سے کلر سیداں تا دھن گلی ڈبل سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں تا روات تک ڈبل سڑک وزیر داخلہ کا عظیم کارنامہ ہے سڑک کی بہتری کی وجہ سے گھنٹوں کا طویل سفر مختصر ہو گیا روات سے ڈڈیال ، چکسواری ، ناڑ کے لاکھوں عوام کا مطالبہ ہے کہ کلرسیداں سے دھان گلی تک سڑک کو ڈبل کیا جائے اس سے ڈڈیال کی عوام کو تجارتی منڈی تک رسائی میں بھی آسانی ہو گی دھان گلی پل بننے کی وجہ سے ہیوی گاڑیوں کے لیے کئی موڑ انتہائی خطرناک ہیں اس وقت تک درجنوں بڑی گاڑیاں حادثے کا شکار ہو چکی ہیں سڑک کی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کو دینہ ،میرپور کے راستے کا طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے جس کا سارا بوجھ عوام پر پڑتا ہے انجمن تاجران کے صدر حاجی خلیل نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں میاں نواز شریف کی یہ خوبی ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ذاتی دلچسپی سے کام لیتے ہیں پاکستان میں موٹروے کا تحفہ بھی میاں محمد نواز شریف کا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کلر سیداں تا روات تک سڑک کو ڈبل کیا جائے تاکہ لاکھوں کشمیریوں کو سفر کی سہولت مل سکے
بھا رت کے حالیہ الیکشن مقبوضہ کشمیر میں ڈارمے کے سوا کچھ بھی نہیں
محمد اعجاز
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرکے سابق وزیر صحت محمد مسعود خالد نے کہا آزاد خطہ کی تعمیر وترقی بھی حقیقت میں ہمیشہ تحریک آزادی کی بات کرکے کڑورں کشمیر یوں کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل سے دنیا کاامن وابستہ ہے بھا رت کے حالیہ الیکشن مقبوضہ کشمیر میں ایک ڈارمے سوا کچھ بھی نہیں ہیں اقوام عالم کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ کاروایؤں کا نوٹس لیتے ہوئے ان وحشیانہ کاروائیوں کو بند کرائے آج مقبوضہ وادی میں نہتے بے گنا ہ طلبہ پر تشدد کیا جارہا ہے عالمی قوتوں کو اسکا نوٹس لینا چائے حانکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم کمیونٹی اس انتخابات کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے آج بھی بھارت کی احشی افواج جہا ں حریت راہنماوں پر مظالم ڈادی ہے وہاں پر شہر یوں کی ظالما نہ طریقہ سے یکڑوھکڑ شروع کر رکھی انہوں نے ان ظالمانہ کاروائیوں کی شدت مذمت کی ہے اس قبل سابق وزیرصحت نے ڈڈیال پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات مرحوم ظہور احمد مغل کے بیٹے ابوبکر ظہور مغل کی تقریب و شرکت کی اور دیگر مرکزی راہنما مسلم لیگ ن چوہدری آفتا ب صدر مسلم کانفرنس چوہدری شوکت علی سے ملاقات کی
تارکین وطن کا آزادخطہ کی تعمیر وترقی کے لئے کا اہم کرادار ہے‘چوہدری محمد ریاض
محمد اعجاز
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
ڈپٹی کمشنر میرپور محمد طارق چوہدری نے کہاآزادخطہ کی تعمیر وترقی اور اس کی خوشحالی کے لئے تارکین وطن کا بڑااہم کرادار ہے ان لوگوں نے کروڑوں روپے کا زرمبادلہ بھیج کر اپنی ملک کی معاشی حالت کو مضبو ط سے مضبوط بنا دیا ہے وطن عزیز کی آزادی کے لئے بھی ان کی لازوال قربانیاں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں برطانیہ کے پاک کشمیر بزنس کمیونٹی ساوتھ کے وائس چیئرمین چوہدری محمد ریاض سے ملا قات کے دوران کی انہوں نے کہا کہ کئی گھرانے متاثر ہ منگلاڈیم ہونے کی وجہ سے ابھی تک دربدر ہیں ڈپٹی کمشنر میرپور نے برطانوی تارکین وطن وفد کو یقین دلایا وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبد المجید کی خصوصی دلچسپی متاثرہ منگلاڈیم کے مسائل بتدریح حل ہورہے ہیں ڈڈیال میرپور سیاکھ چکسواری میں نیوٹاؤن کی تکمیل مکمل ہو چکی ہے اس موقع پر ڈڈیال کے تحصیلداد موسیٰ خان بھی موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں