جہلم گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ سولر انرجی پلیٹس اور بیٹریوں کے ساتھ ساتھ جنریٹرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا، بیٹری کی قیمت میں 2ہزار سے 5ہزار روپے تک کا اضافہ جبکہ اسی طرح جنریٹرز اور سولرا نرجی پلیٹوں کی قیمتوں میں بھی 5ہزار سے 10ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہاہے،گرمی کی شدت کیوجہ سے ہاتھ والا پنکھا جو قبل ازیں 50 روپے میں دستیاب ہوتا تھا اب اسکی قیمت بھی150 روپے تک مقرر ہو گئی ہے،
مٹی کے گھڑے واٹر کولر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لئے ان اشیاء کی اشد ضرورت ہوتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ جب تک توانائی بحران پر قابو نہیں پایا جا تا اسوقت تک ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے 50 فیصد تک کمی کی جائے تاکہ شہری اپنے گھروں میں سولر کے زریعے بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں حکومت کی مدد کر سکیں۔