مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نور الامین مینگل کی زیر ہدایت ہائی وے ڈیپا رٹمنٹ کی جا نب سے لو ئر ٹوپہ سے جھیکا گلی 03کلولمبائی کی سٹر ک کی بحالی کا کا م شروع ہو گیا ہے،جسے عید تک مکمل کر لیا جائے گا۔ نور الامین مینگل نے اپنے گز شتہ دورے مری کے دوران ان سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی تھی۔تفصیلا ت کے مطابق اس سٹر ک کا سالٹ کریک ہو چکا تھا جو کہ دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی علاوہ کلڈنہ سے مال روڈ اور سنی بنک سے جی پی او چوک تک 07کلو میٹر کی نئی سٹر ک تعمیر کی جائے گی۔ نو ر الامین مینگل نے کہا کہ مری جیسے تفریحی مقام کے لیئے سٹر کو ں کی بحا لی اور مر مت کا کا م سب سے زیا دہ ضروری ہے تاکہ سیا حوں کو آمد و رفت میں دشواری نہ پیش آئے۔ اس سلسلے میں مری کے مین و لنک روڈز جوکہ تقر یبا 40کلو میٹر کی بحا لی کاآغاز کیا گیا ہے جس کے لیے500ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔بحالی و مرمت کے ساتھ ساتھ سٹر کو ں کا پیچ ورک، ری کا ر پیٹنگ، پینٹنگ، گارڈ ریلنگ کی مرمت اور لین مارکنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحوں کی راہنمائی کے لیے سٹر کو ں کے دونوں اطراف میں سائن بورڈ ز لگا ئے جائیں گے تاکہ حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں کے علاوہ موسم گرما کی وجہ سے سیاحوں کا رجہان مری کی طرف زیادہ رہے گا۔ اس لیئے جس قدر جلدی ہو سکے سٹر کو ں کی مرمت و بحالی کے کام کو مکمل کیا جائے۔کیونکہ تکمیل کے بعد ہی سٹرکیں نہ صرف سیاہوں بلکہ مقامی لو گوں کے لیئے بھی سہولت کا باعث بنیں گی۔
126