راولپنڈی (میڈیا نمائندگان)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے گئے طویل عرصے تک جیل میں رہنے کے سوال پر کہامجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں ،9 مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا اڑھتالیس گھنٹوں میں دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیاگیا یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ اندر نہ جائیں سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا۔صحافی نے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین بنایا گیا جس پر انھوں نے جواب دیا مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں خان کیساتھ کل بھی تھا اور آج بھی ہوں آئندہ بھی رہوں گا ۔
چیئرمین کی موجودگی میں بتانا چاہتا ہوں کہ جو خان سے اور قانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں نظریاتی ہیں وہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں ۔عمران خان نے کہا جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابقہ خاوند کے ذریعے کرایا ہے جھوٹا الزام لگایا ہے انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں ۔ قسم اٹھانے کیلیے تیار ہوں اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے ۔ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا ۔میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ۔مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا پر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا مہاتما گاندھی کو آپ نے دیکھا تھا کہ اس کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں تھی ۔ اس وقت میں بھی اس اسٹیج پر پہنچ چکا ہوں مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ۔ خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے دلوں میں بس چکا ہوں ۔ عمران خان نے کہا 6.17 کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کیا ہے ۔
بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے انٹرنیشل میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضع طور پر کہا میڈیا کو اجازت ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جب پچھلا سارا ٹرائل کلعدم قرار دیا ہے۔ نئے ٹرائل کیلئے قانون واضع کرنا پڑے گا۔ایک تیسرے چوتھے درجے کے امریکی سفارت کار نے پاکستان میں رجیم چینج کا کہا۔ امریکی سفارتکار ڈولڈ کے کہنے پر پاکستان میں حکومت ختم کی گئی۔یہ سب کچھ عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں عمران خان کو کہا ہے ہم سب پیچھے رہ گئے قوم آگے نکل گئی ہے۔یہ ووٹر کی بے توقیری ہے۔ نواز شریف پر قدرت مہربان نہیں این آر او مہربان ہوگیا ہے۔قوم پوری طرح سے الیکشن کیلئے تیار ہے پی ٹی آئی کی پوری تیاری ہے الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑی کرے گی۔یہ فرضی مقدمات بند ہونے چاہئیے۔ انٹرنیشنل میڈیا اور اوبزرورس کو ٹرائل دیکھنے کا موقع ہونا چاہئیے۔