230

لمپی اسکن وبا کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کی ناکام حکمت عملی

محکمہ لائیو سٹاک نے جنگل کا قانون نافذ کر لیا، لوٹ مار کا انوکھا طریقہ متعارف کروا دیا، مویشی پال حضرات سراپا احتجاج وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں درجنوں مویشی متاثر، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کی عدم توجہی کیوجہ سے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں گائے کی نسل لمپی سکن کی بیماری میں مبتلا ہونے کیوجہ سے مویشی پال افراد کو لاکھوں، کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، لمپی سکن کی مفت ویکسین محکمہ لائیو سٹاک کی ملی بھگت سے ہزاروں روپے میں فروخت کی جارہی ہے، لائیو سٹاک کاعملہ جانوروں کو مفت ویکسین کرنے کی بجائے کسانوں کو ادویات چٹ پر لکھ کر دے دیتے ہیں اور بتا دیا جاتا ہے کہ فلاں میڈیکل سٹور سے ادویات خرید کر لے آئیں اس طرح حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کی جانے والی ویکسین محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی سرپرستی کیوجہ سے جانوروں کی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز پر فروخت کی جارہی ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی ویکسین غائب کر دی گئی ہے، اس حوالے سے مویشی پال افراد سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کی ناقص حکمت عملی اور ناقص ایڈمنسٹریشن کیوجہ سے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں درجنوں مویشی لمپی سکن بیماری میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں مویشی بیماری میں مبتلا ہونے کیوجہ سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔جس سے وہ تمام طبقہ جو مویشی پال اور ڈیری فارمز والے ہیں وہ زہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں، لمپی سکن کی بیماری سے جانوروں کی اموات میں آئے روز تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مال مویشی پالنے والے زمیندار طبقہ جنکا زریعہ معاش مویشی ہی ہیں ان میں سخت تشویش اور خوف و ہراس پایا جارہا ہے، جانوروں کی ہلاکت سے زمینداروں کے گھرانوں میں اداسیاں چھائی ہوئی ہیں اگر متاثر مویشیوں کو بروقت ویکسین نہ کی گئی تو ضلع بھر میں گائے کی نسل ناپید ہو جائیگی۔ جس سے گوالے بے روز گار ہو جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کے کاروبار سے منسلک بیوپاری طبقہ بھی پریشان اور خوف زدہ ہے گائے کے بغیر پاکستا ن میں دودھ کی پیداوار کو پورا کرنا ناممکن ہے کیونکہ گائے کے علاوہ کوئی جانور دودھ کی کمی کو پورا نہیں کر سکتا، زمینداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک سے اس موذی مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات اٹھانے اور ضلع بھر میں متاثرہ مویشیوں کو مفت ویکسینیشن کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں