131

لاکھوں لوگوں کو ہنسانے والے مسعود خواجہ چل بسے

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ کے انتقال کی تصدیق اُن کے اہلخانہ نے کی۔اہلخانہ کے مطابق مسعود خواجہ کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔ذرائع کے مطابق اداکار مسعود خواجہ گزشتہ روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔واضح رہے کہ مسعود خواجہ کا شمار پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے لاکھوں دلوں پر راج کیا اور اپنے فن سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں