سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی لانگ مارچ کے شرکاء کا نہ صرف پرتپاک استقبال کرے گا بلکہ ایک مثالی میزبان ہونے کا کردار بھی ادا کرے گا ان کا کہنا تھا ہم راولپنڈی شہر کی تمام مساجد کی انتظامیہ سے بھی بات کر لی ہے شرکاء کو راولپنڈی میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ان کا کہنا تھا ہم راولپنڈی سے بڑا جلوس لیکر روات روانہ ہوں گے اور عمران خان کا تاریخی استقبال ہو گا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن ہیں اور پر امن رہیں گے تو چھوٹی سوچ والا وزیرداخلہ کیوں ریڈزون کا ایریا بڑھا رہا ہے آپ زیرو پوائنٹ چھوڑ کر راولپنڈی کو بھی ریڈ زون ڈیکلیئر کردیں عوام پھر بھی نکلیں گے اور عوام کا سمندر جب آئے گا تو اسلام آباد کی زمین تنگ پڑ جائے گی
