روات (ملک قیصر اعوان نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس لاہور نے پنجاب کی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس نے ملک میں لاء ان آرڈر کے لیے لگائی گئی نفری واپس مانگ لی اور تمام ریجنل آفیسرز کو حکم دیا کہ پنجاب بھر کی روڈز پر پٹرولنگ شروع کی جائے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جائے جس پر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ کی زیر نگرانی راولپنڈی ریجنل میں تمام پٹرولنگ پوسٹوں کی طرح پٹرولنگ پولیس بحریہ ٹاؤن فیز 8 کے انچارج ملک صیاب اعوان نے تھانہ روات کی بیٹ بحریہ ٹاؤن فیز 8 تا پنڈجھاٹلہ تخت پڑی جاوا چک بیلی روڈ پراپر گشت کا آغاز کر دیا گیا ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ریجنل میں کسی بھی شاہراہِ پر چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تا کہ عوام آسانی سے سفر کر سکیں اور عوام چوبیس گھنٹے بیٹ ایریا میں ایمر جنسی کی صورت میں پٹرولنگ پولیس ہلپ لائن 1124 پر کال کر سکتے ہیں یاد رہے کہ ملک میں لاء ان آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر باقی سیکورٹی فورسز کی طرح پٹرولنگ پولیس کو بھی پٹرولنگ ڈیوٹی چھوڑ کر لاء ان آرڈر کے لیے تعینات کیا گیا تھا
121