روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی لوہدرہ راجہ خورشید اور ملک زاہد کے زیر اہتمام نیو پنجگراں میں مسلم لیگی رہنماء اورامیدوار برائے حلقہ پی پی 10نوید بھٹی کے اعزاز میں ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیامیٹنگ میں پہنچنے پر نوید بھٹی کاشاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوید بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے حکومتیں آتی جاتی رہی ہیں لیکن جو تباہی تبدیلی سرکار لائی ہے اس کی مثال 70سال میں نہیں ملتی چند سال پیچھے جائیں میاں نواز کے دور حکومت میں ترقیاتی کام جاری تھے پھر تبدیلی کی ایسی ہوا چلی جوتبدیلی سے تباہی میں بدل گئی ہے غریب عوام خوار ہورہے ہیں دو وقت کی روٹی مشکل ہوچکی لوگ بچوں کے سکولوں کی فیسیں ادا نہیں رپارہے ہیں میں نے اسی یوسی سے الیکشن لڑا تھا کام کے لیے ڈھائی سال ملے اس میں سب سے بڑا گیس کا پروجیکٹ دیا جوکام ایک ایم پی اے یا ایم این اے تھاگزشتہ چار سال میں عوام کو کیا ملا صرف نعرے اور کچھ نہیں ملا اس حکومت نے صرف تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا میرے لیڈر اور قائد میاں نواز شریف نے ملک میں اندھیروں کو ختم کیا گاڑیاں لائن میں لگ کر گیس لیتی تھی یہ کس نے ختم کیے صرف میاں نواز شریف نے اپنے حلقے کی مٹی کی قسم کھاتا ہوں کہ اپنے اس صوبائی حلقے کی عزت اور تقدس کو پنجاب بھر میں بلند کرنے میں بھرپور کردار ادا کرونگاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسری جماعتوں کے ارکان کو توڑے جیسا کہ چند ماہ پہلے چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ہوا تو وہ ٹھیک مگر جب ان کی اپنی پارٹی کے ممبران اسمبلی اپنے ضمیر کی آواز اور عوام کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک اور نااہل حکومت کی ملک دشمن اور غلط پالیسیوں پر اس کے خلاف بولیں تو وہ غدارعمران نیازی کے دوہرے معیار سیاست اور ان کی نااہلی پر سے پردہ اٹھ چکا ہے اور اب اس کرپٹ اور نااہل ٹولے کا جانا ٹھہر گیا ہے عمران نیازی اور تحریک انصاف کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے نوجوان نسل کے اخلاقی معیار کو پست کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھنے والی حکومت کو اپوزیشن غدار نظر آتی ہے عوام دیکھیں گے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی ملک ترقی کے اس سفر پر دوبارہ گامزن ہوجائے گا جہاں 2018 میں چھوڑا تھا. انہوں نے کہا کہ میں عوام کے پرزور اسرار پر الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اترا ہوں میراکسی سے ذاتی عناد نہیں ہے،حلقہ پی پی 10 کے ورکرز آمدہ لانگ مارچ کی تیاری کریں روات جی ٹی روڈ پر اپنے قائد ین کا فقیدالمثال استقبال کے لیے ایک بڑا استقبالی کیمپ لگایا جائے گا
174