113

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

اسلام آباد (نیٹ نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہےاسپیکر اسد قیصر نے 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہےاجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54 (3) اور شق 254کے تحت تفویص اختیارات کو بروےکار لاتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ پر غور کیا گیا۔قومی اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے پہلے دن صرف انتقال کرجانے والے رکن خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور کارروائی آئندہ روز تک کے لیے ملتوی کردی جائے گی گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھاواضح رہے کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس ہورہا ہے، 24 مارچ کو ان کی واپسی کا عمل مکمل ہوگا۔ اس لئے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا جارہا ہےقواعد کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی 14 روز میں اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں، وہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کو روک نہیں سکتے لیکن ہنگامی صورت حال کے پیش نظر وہ اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر کرسکتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں