409

قمرالسلام راجہ تعلیم و صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں

این اے 53 ایسا بدقسمت حلقہ رہا ہے کہ اس حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندے ہمیشہ اعلی وزارتوں پر براجمان رہے ہیں مگر آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی یہ حلقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ وفاقی دارالحکومت کے قریب ہونے کی وجہ سے اسکو ماڈل حلقے کے طور پر ہونا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا

چک بیلی خان کو تحصیل بنانے کا وعدہ وفا ہوگا؟

آج بھی اس حلقے میں یونیورسٹی تو دور کالج تک نہیں جسکی وجہ سے یہاں کے طلباء و طالبات کو دور دراز شہروں میں جاکر تعلیم حاصل کرنا پڑتی یہی وجہ کہ بہت سے بچے تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھنے کے باوجود اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکتے کیونکہ انکے والدین انکو دور دراز بھیجنے کی سکت نہیں رکھتے جو سرکاری سکول یہاں موجود انکی بھی حالت قابل رحم ہے

اسی طرح صحت اور پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی سے بھی یہ حلقہ یکسر محروم رہا ہے مگر اب حالیہ انتخابات میں یہاں سے منتخب ہونے والے ایم این اے انجنیئر قمر اسلام راجہ جو خود ایم فل کے ساتھ ساتھ مخلتف مضامین میں ماسٹر کیے ہوئے ہیں اور تعلیمی حوالے سے اچھا بیگ گراونڈ رکھتے ہیں انھوں نے آتے ساتھ ہی تعلیم کے حوالے سے کام شروع کیا جو کہ خوش آئند بات ہے

انکا کہنا کہ تعلیم کے حوالے سے کام کرنا انکی اولین ترجیح ہے انھوں نے اپنے حلقے میں شعبہ تعلیم کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے انھوں نے دو اساتذہ کی زیرنگرانی ٹاسک فورس قائم کی ہے اور اس فورس میں انھوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ شامل ہوں اور تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں یہ فورس غیر سیاسی ہوگی

جو تعلیمی حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی اور ان سفارشات پر بطور ممبر قومی اسمبلی وہ کام کرینگے جو یقینی طور پر اس حلقے کی عوام کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ کسی نے بنیادی ضرورت تعلیم کے بارے میں سوچا ہے اسکے علاوہ انکا کہنا کہ وہ اپنے حلقے کے بیشتر پرائمری سکولوں کو مڈل و ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوائیں گے تاکہ بچے اپنی دہلیز پر اعلی تعلیم حاصل کر سکیں انکو دور دراز علاقوں میں تعلیم کے حصول کے لیے جانا نہ پڑے اسی طرح سے انجینئر قمر اسلام راجہ نے اعلان کیا ہے کہ انکے حلقے میں دو ہسپتال جو ماضی کی حکومتوں میں قائم ہو رہے تھے

لیکن انکا کام ادھورا ہے وہ مکمل نہ ہوسکے وہ جلد مکمل کروائیں گے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر میسر آسکیں انکے بقول اگلے دس ماہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روات کا کام مکمل ہوجائے گا اسکے علاوہ جو اس حلقے میں بنیادی مراکز صحت انکو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ان میں بھی سہولیات کو بڑھایا جائے گا اسی طرح سے حلقے کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے چہان ڈیم پر کام شروع کیا جارہا ہے جس سے اس حلقے کی عوام کو صاف ستھرا پانی میسر آسکے گا

انجینئر قمر اسلام راجہ کے بقول جو اگلا بجٹ آنے والا ہے اس بجٹ میں وہ اپنے حلقے کی عوام کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے صحت ، تعلیم، پانی اور گیس پریشر سمیت بجلی کی لو وولٹیج کے خاتمہ سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اب انجینئر قمر اسلام راجہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا سربراہ بنا دیا ہے جس سے یقینی طور پر اپنے حلقے کے لیے مذید بہتر کام کرینگے اور امید کی جاسکتی کہ اس حلقے کی جو محرومیاں انکے ختم ہونا کا وقت آگیا ہے اور اب یہ حلقہ بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں