راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم کے قانون پر عملدرآمد لازمی ہے، عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایات جاری کر دیں۔سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم دینے کا تمام سرکاری و نجی سکو ل پابند ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں بھی قرآن کی لازمی تعلیم کا شیڈول نظر آنا چاہیے، اگر کسی سکول میں ہدایات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تو کاروائی کی جائے۔
188