186

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غضنفر کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2018 میں معمولی تلخ کلامی پراپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر فائرنگ کر کے سحرالدین کو قتل جبکہ لقمان اور نادیہ کو زخمی کر دیا تھا، صدربیرونی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اشتہاری مجرم غضنفر بھٹی کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کے05 ساتھی قبل ازیں گرفتارہو کر چالان ہو چکے ہیں،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں