175

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کینٹ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ائیر پورٹ سے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مصدق کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم مصدق نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے کوثر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، اشتہاری مجرم کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے، اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں