راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے قتل کے مقدمات میں نامزد مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج صاحبزادہ نقیب شہزادASJنے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد مجرم عادل پرویز کو سزائے موت معہ 02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دیں، مجرم عادل پرویز نے رقم کے تقاضے پر فائرنگ کرکے ندیم کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال2018تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا، جبکہ معزز عدالت کے جج محمد افضل مجوکہASJنے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد مجرم تن زیب کو عمر قید معہ05لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی، مجرم تن زیب نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے دلشاد کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والدکی مدعیت میں سال2016تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنا دیں
190