139

قتل کا الزام،فیاض الحق جنجوعہ فرار بھانجے گرفتار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات،قتل کیس میں ملزم کو فرار کرنے میں مدد دینے پر چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کے تھانہ روات پولیس نے گزشتہ روز مانکیالہ محمد نعیم سکنہ سہالہ چوہدریاں قتل کیس میں مفرور ملزم فیاض الحق جنجوعہ سابق ممبر تحصیل کونسلر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جس پر ملزمان منیب،توصیف،حمید اورانجم علی نے فیاض الحق جنجوعہ کو فرار کرنے میں مدد فراہم کی جس پر تھانہ روات پولیس نے منیب،توصیف،حمید اورانجم علی کو گرفتار کر لیا یا درہے کہ ملزم فیاض الحق جنجوعہ سابق ممبر تحصیل کونسل پر اپنے ساتھی محمد نعیم کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے ،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان /ملزمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں