راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے پر ایس ایچ او چونترہ نوکری ہاتھ دھو بیٹھے ۔سی پی او راولپنڈی ندیم بخاری نے ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر رانا ذوالفقار کو قبضہ مافیا سے روابط اور پشت پناہی کی شکایات پر محکمہ سے ڈسمس کر دیا۔قبضہ مافیا سے تعلقات/روابط اور پشت پناہی کسی صورت برداشت نہیں،بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،افسران و اہلکاروں کے لئے کلئیر میسج ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت پر زیرو ٹالیرنس ہے
95