101

قبرستان کیلئے مختص زمین واگزاری میں ہمارا کوئی مفاد نہیں،ممبران دوست کمیٹی

روات(نمائند گان پنڈی پوسٹ)قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنیوالا مافیاء ہماری کردار کشی پر اتر آیا ہے کسی صورت قبول نہیں کمیٹی کا کام عوامی فلاح و بہبود مشن ہے ان خیالات کا اظہار ملک حسنات ،ملک ندیم ،سید فیاض گیلانی، راجہ جاوید کیانی نے پنڈی پوسٹ فورم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوست کمیٹی کے پلیٹ فارم سےتمام میڈیا کے دوستوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کے ذریعے متعلقہ حکام کو عوام اور خاص قبضہ گروپ بشمول ان کے ٹاؤٹوں تک پہنچانے کا موقع دیاہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یونین کونسل بگا شیخاں میں ہر کہ اور تھو بہ کے دو گاؤں کے درمیان مین چک بیلی خان روڈ پر ایک نہایت ہی قیمتی یعنی اربوں روپیہ کی زمین جو کہ تقریباً 77 کنال تھی اور قبرستان واسطے مختص تھی۔ بلکہ قبرستان دادی حسین ع کے نام پر قانونی طور پر ٹرانسفر ہے اس پر ان کے کچھ لوگوں نے قبضہ کرنے کی غیر قانونی غیر اخلاقی و غیر شرعی کوشش کی کہ جس کے جواب میں دوست کمیٹی کہ جو کلی و حتمی طور پر غیر سیاسی غیر خاندانی غیر مسلکی ہے نے با قاعدہ قانونی طریقہ کار کے مطابق اعلی حکومتی حکام یعنی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں درخواست دی ہم حکومت پنجاب اور انتظامیہ راولپنڈی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر فوری ایکشن لیا اور محکمہ مال و پولیس کی مدد سے زمین کو واگزار کروالیا۔ یہ بہت سادہ قانونی عمل تھالیکن اب قبضہ گروپ نہ صرف دوست کمیٹی کے خلاف عوامی پرو پیگنڈا کر رہا ہے بلکہ اس کے معزز ممبران کی کردار کشی کر رہا ہے اور معاشرتی و قانونی طور پر کمیٹی ممبران کوحراساں کیا جارہا ہے دوست کمیٹی نہ صرف عوام کو یہ بتانا ضروری سمجھتی ہے کہ ہم نے بالکل ایک قانونی اور عوامی فلاح کا کام کیا ہے اس لئے کسی بھی جھوٹ ذکر پرمینی پرو پیگنڈا کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔ اس کے ساتھ دوست کمیٹی متعلقہ سرکاری و سیاسی حکام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ نہ صرف دوست کمیٹی کے مخلص و معزز ارکان کو ہر طرح کا قانونی تحفظ دیا جائے بلکہ قبضہ گروپ اور ان کے ٹاؤٹوں کے خلاف فوراً قانونی کاروائی کی جائے۔ اس مسلہ میں مخلصانہ مدد پر وزیر اعلی پنجاب ، ڈی سی ،وزیراعلی شکایت سیل محکمہ مال پولیس اسکے علاوہ مقامی سیاسی قیادت پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی و تحریک لبیک کی غیر مشروط اور مخلصانہ حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ان سے اسی قسم کی مثبت حمایت کی توقع رکھتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں