92

قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہر خاموشاں میں آوارہ کتوں نے قبروں کو کھودنا معمول بنا لیا، مردے غیر محفوظ ہو گئے، قبرستان آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل، قبروں اور کتبوں پر پیشاب پاخانہ، گندگی پھیلانا، قبروں کے اوپر کھیلنا، کھانا پینا اور سونا لاوارث کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا، لواحقین سمیت مذہبی، سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین کاایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق شہرسمیت ملحقہ علاقوں میں موجود قبرستان آوارہ کتوں کی مستقل آماجگاہوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، آوارہ کتوں نے جگہ جگہ قبروں کو کھودنا شروع کررکھا ہے، جس سے قبروں میں مدفن مردے غیر محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں، آوارہ کتوں کی جانب سے قبرستان میں کھانے کی غرض سے باہر سے لائی گئی مردہ جانوروں کی باقیات سے گندگی پھیلنا شروع ہوچکی ہے، قبروں اور ان کے کتبوں پر کندہ قرآنی آیات اور اسلامی ناموں پرغلاظت دیکھی جاتی ہے جس کیوجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے، قبروں کے اوپر کھیلنا، کھانا، پینا اور سونا آوارہ کتوں کا محبوب مشغلہ بن گیا ہے لواحقین سمیت مذہبی، سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرمیونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے نوٹس لیکران آوارہ کتوں کاکوئی سد باب نہ کیا تو پھر خدانخواستہ کسی دن یہ آوارہ کتے قبروں کو کھود کر مردوں کی بے حرمتی کریں گے، شہر کی مذہبی، سماجی،رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے مطالبہ کیاہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے بڑے سانحہ سے قبل متعلقہ ذمہ داران نوٹس لیکر آوارہ کتوں کو تلف کریں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں