قاضیاں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قاسم نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جسے علاقے میں “چنگا” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہیں اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم قاسم عرف چنگا عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔