183

فیملی کی عدم موجودگی میں گھر کا صفایا،شہر ی گاڑی سے محروم

کلرسیداں میں نقب زنی کی واردات سمیت رینٹ پر لی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی خرد برد کرنے کے واقعات۔ پولیس نےمقدمات درج کرلیے۔کلرسیداں پولیس کو ساجد علی سکنہ ڈھوک کنڈ نے بتایا کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے مین گیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت سوا لاکھ روپے نقدی چرا کر لے گئے ہیں۔نامعلوم چوروں خلاف کاروائی کی جائے۔ادھر چوکپنڈوڑی میں ماسٹر پراپرٹی اینڈ رینٹ اے کار کے نام سے شوروم کرنے رضوان الحق نے پولیس کو بتایا کہ راجہ موسی سکنہ پنڈ ملکاں میری مہران گاڑی رینٹ پرلے گیا۔جب گاڑی واپسی اور رینٹ کا مطالبہ کیا تو مذکورہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا۔مجھے شک ہے کہ راجہ موسی نے میری گاڑی آگے فروخت کردی ہے۔کاروائئ کی جائے۔کلرسیداں پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں