چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
فیض پورشریف میں جمعیت علماجموں وکشمیر کے زیر اہتمام شان اہل بیت اطہار اورمسلح افواج پاکستان کے حق میں قومی سلامتی کے اداروں سے اظہار یک جہتی کے لیے
ریلی جمعیت علماجموں وکشمیر کے بزرگ رہنمامولاناصوفی عبدالخالق نقشبندی نے کہاہے کہ نشریاتی ادارے نے اہل بیت اطہار کی شان اقدس مین گستاخی اورآئی ایس آئی کے بارے مین ہرزہ سرائی کرکے اسلام ملک دشمن ہونے کاثبو ت دیاہے ۔ مسلمانان عالم نبی آخرالزمان حضرت محمدمصطفٰے ؐ کے اہل بیت اطہار کی شان اقدس میں ذرا گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں جانیں قربان کرسکتے ہیں لیکن گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ افواج پاکستان کااہم ادارہ آئی ایس آئی محترم ادارہ ہے اس کے بارے میں غلط زبان کااستعمال کوئی ملک دشمن ہی کرسکتاہے ۔ پور ی ملت اسلامیہ پاکستان کے دفاع واستحکام کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف میںآزادکشمیر بھر کی طرح جمعیت علماجموں وکشمیر کے زیر اہتمام شان اہل بیت اطہار اورمسلح افواج پاکستان کے حق میں قومی سلامتی کے اداروں سے اظہار یک جہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ ریلی میں جمعیت علماجموں وکشمیر کے رہنماؤں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔