اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی آمدن سے زائد اثاثوں میں مبینہ کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔اینٹی کرپشن راولپنڈی نے راولپنڈی اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر ان سے نجف حمید کی زیرِ ملکیت زمینوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ نجف حمید نے عہدے پر ترقی کے لیے کئی سینئرز کو سُپر سیڈ کیا ہے۔اینٹی کرپشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ نجف حمید کے آمدن سے زائد اثاثوں میں انکوائری جاری ہے۔خط میں اینٹی کرپشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نجف حمید کی ملکیتی زمین کی تفصیل درکار ہے۔
84