224

فیصل عرفان کی کتاب’پہھرجات مہھاڑی انھیں’شائع ہوگئی

گوجرخان( نمائندہ پنڈی پوسٹ)نوجوان شاعر اور صحافی فیصل عرفان کی پوٹھوہاری پہیلیوں کی مرتب کردہ کتاب”پہھرجات مہھاڑی انھیں” شائع ہوگئی ہے،96صفحات پرمشتمل کتاب میں 200کے قریب پوٹھوہاری پہیلیاں اور انکے جوابات دیئے گئے ہیں،فیصل عرفان کی اس سے قبل پوٹھوہاری ضرب الامثال پر مشتمل ایک کتاب”پوٹھوہاری اکھانڑ تے محاورے”بھی شائع ہوکرشاٸقین علم وادب سے دادوتحسین وصول کرچکی ہے۔جڑواں شہروں اور گردونواح کے اہل قلم نے انہیں کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی ہے اوراس امید کااظہار کیا ہے کہ وہ پوٹھوہاری زبان وادب کی خدمت جاری رکھیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں