187

فیاض الحسن چوہان بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے

راولپنڈی (نمائند ہ پنڈی پوسٹ)وزیرِ جیل خانہ جات علی الصبح بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے۔ٹرک کی ٹکر سے بی بی شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔فیاض الحسن چوہان نے بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کر لیا۔مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش،فوری مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کیے۔بے نظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ صد احترام ہیں۔محترمہ بی بی شہید صرف پیپلز پارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں۔ پنجابی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کریں۔لوگ وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اپنے پاس دیکھ کر حیران رہ گئے۔اس موقع پر موجود پیپلز پارٹی ورکرز نے وزیرِ جیل خانہ جات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں