جہلم (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری خلاف تھانہ پنڈدادنخان جہلم میں رابری، قبضے، اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے خلاف مقدمہ درج۔ فؤاد چوہدری اپنے نامعلوم مسلح ساتھیوں ہمراہ “30 نومبر 2020” کوچوہدری نعمان آصف کی بھائی شاہد آصف کے ڈیرے میں زبردستی داخل ہوئے۔فواد چوہدری نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈیرے سے ۔ 06 بوری یوریا،06 بوری ڈی اے پی، چارپائیاں، صوفہ سیٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے اور مکان کا قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کردیا ۔مکان وارگزار کروانے کے لیے سول کورٹ میں کیس دائر کرنے پر فؤاد چوہدری نے دوبارہ “3 نومبر 2023” کو آکر اسلحہ کی نوک پر دھکمیاں دیتے ہوئے کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا ۔مدعی مقدمہ نے سابق وفاقی وزیر پر الزام عائد کیا کہ چوہدری فواد حسین نے قبل ازیں ستمبر 2020 میں سائل کے ایک بھائی طاہر آصف کو مروا دیا تھا ۔
