کلرسیداں (پنڈی پوسٹ نیوز شہباز رشید چودھری)انجمن تاجران چوک پنڈوڑی (پراچہ گروپ) کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت انجمن تاجران کے مرکزی صدر راجہ زعفران جنجوعہ نے کی۔ اجلاس میں مقامی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے علاقے کے تاجروں کے اتحاد اور فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا واضح اظہار ہوا۔اجلاس کا مرکزی ایجنڈا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعہ، نماز جمعہ کے فوراً بعد، دوپہر 2 بجے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، تاکہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کی جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے تحت چوک پنڈوڑی کے تمام تاجروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بازار میں موجود ہر قسم کی اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے بلکہ عالمی سطح پر بائیکاٹ کی مہم کا حصہ بننا بھی ہے۔اجلاس میں سابق صدر راجہ سہیل جہانگیر، سینئر نائب صدر چوہدری یاسر ولایت چوہان، قاری فخر نوید صدیقی، قاری وقاص حبیب کیانی، حافظ وقاص نقشبندی سمیت متعدد معزز تاجران نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرمائے اور مسلم امہ کو متحد ہو کر ان کی حمایت کا حوصلہ دے۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب