146

فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمہ درج ہوگا،مدیحہ زمرد

فصلوں کی باقیات جلانے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہو گا ہر سال ہزاروں افراد سموگ کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ فصلوں یا بھوسے کو نذر آتش کرنا ہے اگر کہیں بھی کسی بھی ایسا واقعہ رونما ہو تو محکمہ زراعت مرکز بسالی میں شکایات درج کرائیں ان خیالات کا اظہار مرکز بسالی کی انچارج مدیحہ زمرد نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ فضائی آلودگی کے باعث سموگ کی مقدار میں ہر سال خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے فصلوں کی باقیات یا بھوسے کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی بڑھتی ہے یہ عمم سموگ میں اضافے کا سبب بنتا ہے حکومت نے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے لہذا قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے صاف ستھرے اور صحت مند پاکستان کے لیے ہدایات پر عمل کیا جائے.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں