112

غیر معیاری کاسمیٹکس کا دھندہ،سادہ لوح خواتین جلدی امراض میں مبتلا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے بازاروں میں غیر معیاری کاسمیٹکس کی بھر مار،دکاندار سادہ لوح خواتین و گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف خواتین میں جلدی امراض خطرناک حد تک پھیلنے لگیں،شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں کی طرف سے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھرمیں غیر معیاری اور ناقص کاسمیٹکس اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہو چکا ہے، دکاندار حضرات ناجائز اور زیادہ منافع کمانے کے چکر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کی غیر معیاری اشیاء سادہ لوح خواتین و گاہکوں کو فروخت کررہے ہیں جن کے استعمال سے خواتین کی مختلف اقسام کے جلدی امراض پھیلنے میں اضافہ ہو رہاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیئر کلرز،نیل پالش،ماسک، غیر معیاری کریموں اور لوشن میں ایسے زہریلے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہیں ایسے دکاندار منافع کے چکر میں خواتین اور بچوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ ان دکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں اس ضمن میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمپنی کی معیاری کاسمیٹکس بہت مہنگی ہوتی ہیں جنہیں گاہک انہیں خرید نہیں پاتے اس لیے دکاندار وں کو مجبوراً لوکل اشیاء فروخت کرنا پڑتیں ہیں، شہر کے سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے شہر سمیت ضلع بھر میں فروخت ہونے والی ناقص وغیر معیاری کریموں سمیت کاسمیٹکس کی فروخت پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں