چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سٹی پولیس نے شہر میں قائم دو قبحہ خانوں پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 9مرد اور6خواتین کو گرفتار کرلیا،سٹی پولیس نے غلہ منڈی چکوال اور اقبال ملت سکول کے قریب بنے دو قبحہ خانوں پر عوامی شکایات پر اچانک چھاپے مارے،غلہ منڈی کے قریب قبحہ خانے سے ثقلین الحسن ساکن ڈھڈیال حال نیو غلہ منڈی،فتح محمد سکنہ احمد آباد،ممریز ساکن محلہ بھٹیاں،نعمان پرانی سبزی منڈی،محمد منصب بھون روڈ مل ملازم، محمد شہباز مل ملازم، نسیم مائی،نورین فاطمہ،ساجدہ پروین سکنہ نیلہ کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیااڈہ چلانے والے ممریز خان اور ثقلین الحسن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح دوسرے واقعہ میں اقبال ملت سکول کے قریب بنانا ہاؤس میں پولیس نے چھاپہ مارا جہاں پر فرہاد علی ساکن ڈھاب پڑی، فیصل رحمن ساکن ڈھاب پڑی، عبید اللہ ڈھکو،افراز احمد ساکن غازیال، نائلہ لاہور، ارم بادشاہ پور، انیلہ یامین غازیال کو گرفتار کر لیاگیا مذکورہ قبحہ خانہ میں بنانا ہاؤس قائم کر کے غیر اخلاقی دھندہ جاری تھا۔سٹی پولیس کے ایس ایچ او عاطف شاہ کی سربراہی میں اے ایس آئی عدنان عباس،اے ایس آئی محمدآصف،سب انسپکٹر ثاقب مقصود اور لیڈی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا دو روز قبل بھی سٹی پولیس نے حیدر ٹاؤن میں ایک قبحہ خانے پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پانچ خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کرلیاتھا۔
212