102

غیرقانونی طور پر ذخیرہ کھاد کے سینکڑوں بیگ برآمد

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے ڈھوک امب میں کاروائی کرتے ہوئے کھاد ڈیلر چوہدری برادرز کے گودام میں غیر قانونی طور پر اسٹاک کی ہوئی 450 بیگ یوریا قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا۔ ڈیلر نے کھاد بغیر کسی ریکارڈ کے رکھی ہوئی تھی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے غیر قانونی اسٹور کردہ کھاد رکھنے پر گودام سیل کرنے کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر ضلع جہلم میں کھاد کی اوور چارجنگ اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کھاد کو حکومتی پالیسی کے مطابق مقرر کردہ نرخوں پر فروخت پر مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں