راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،14ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے محمد عامر کو گرفتارکرکے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم توصیف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤن پولیس نے 02ملزمان اللہ دتہ اوریونس سے 02پستول 30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم پرویز اختر کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کینٹ پولیس نے ملزم بازیر خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم ارشاد علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد دانیال سے 01پسٹل 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالحفیظ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے 02ملزمان عاطف اورعاشر سے 02پسٹل 30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم آصف سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مری پولیس نے ملزم شکیل سے 01پسٹل 30بور معہ ایمونیشن جبکہ صدر بیرونی پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 13روند پستول 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
173