132

غلام سرور خان سے میری صلح کی خبروں میں سچائی نہیں، کرنل اجمل

تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچایا عوام جان چکی ہے اس ملک کو عمران خان ہی بچا سکتا ہے پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ کرپشن سے داغدار ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوے تحریک انصاف کے سئینر راہنما کرنل ر اجمل صابر راجہ امیدوار برائے این اے 59نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے حوالے سے ایک ڈائری لکھی گئی ہے کہ میرے اور خان سرور خان کے درمیان اختلافات ختم ہاتھ ملا لیے اس میں زرہ برابر بھی حقیقت نہیں ہم دونوں ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہیں مگر ہمارے نظریات مختلف ہیں میں تحریک انصاف کے لیے اپنے پیلٹ فارم سے کام کر رہا حلقے کے لوگ میرے ساتھ ہیں ہمارا مشن پاکستان کو امپورٹڈ حکومت سے نجات دلانا ہے اور حقیقی آزادی دلانی ہے. انکا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد اور من گھڑت باتوں سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے موقف لے کر نیوز بریک کرنی چاہیے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں