کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی و دیگر علاقوں کے عوام کو بھی صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری ہے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر میں کوئی کیش کاؤنٹرنہیں ہے بلا تفریق ڈائلیسس کئے جاتے ہیں میں اپنے سٹاف ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنکی محنت سے سے4سے 5شفٹیں چل رہی ہیں دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے مجھے انتہائی دکھ ہے میں نے زندگی میں چالیس سال ضائع کئے جو سکون سماجی خدمت کر کے ملتا ہے وہ کوٹھی بنگلے بڑی گاڑیوں اور نہ سیاست میں ہے میں نے نہ صرف اپنی زندگی بلکہ اپنی اولاد کی زندگی بھی اس نیک کام کے لیے وقف کر دی ہے ان خیالات کا اظہارچیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے پروگرام چمکتے ستارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے صاحبزادہ تیمور علی، منیجر کڈنی سنٹر منزہ ناز اور منیجر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن عزہ ملک بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کر کے ہمیں خوشی ہوتی ہے اس کڈنی سنٹرکو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مخیر حضرات حصہ لیں جو مالی امداد نہیں کر سکتے اخلاقی کریں سب آئیں کڈنی سنٹر کا وزٹ کریں مریضوں کی عیادت کریں آصف ربانی قریشی نے مزید کہا کہ بہت جلد بلقیس ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح ہوگا جہاں قیمتی ٹیسٹ اور تمام تر ٹیسٹ مفت ہونگے۔
267