راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سواں پل بارش کے پانی سے زمین بوس ٹریفک جام عوام کو مشکلات کا سامناتفصیلات کے مطابق دریاے سواں پر بننے والے پل کے ایک پیلربارش کے پانی میں بہہ گیا جس وجہ سے پل کے پلر زمین پر آگئے خوش قسمتی سے بڑے سانحہ سے بچت ہوگئی کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ٹریفک جام ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہے ناقص مٹیریل یا پھر کچھ اور معاملہ ہے یہ سب تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ انجینئر کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ایسی صورتحال کا سامنا ہے
دوسری جانب روات سے کچہری اور کچہری سے براستہ سواں روات آنے والی ٹریفک کا شدید دشواری کا سامنا ہے دونوں اطراف ایک لائن میں ٹریفک چلائی جارہی ہے جس کے باعث روڈ پر ٹریفک کا شدید ہجوم ہے ٹریفک پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے پرہیز کی ۔راولپنڈی جانے والے حضرات ٹی چوک سے اسلام آباد ہائی وے کا راستہ اختیار کریں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے سواں پل حال میں تعمیر ہوا تھا جس سے ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا جسے سواں پل پر ٹریفک کا لوڈ کم ہو گیا تھا ادھر شہریوں نے پل کے منہدم ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے
جو تصویر آپ نے لگائی ہے وہ پل انگریزوں کے زمانے میں بنایا گیا تھا اور آج سے دس پندرہ سال پہلے اسے خطرناک قرار دیا گیا تھا ۔ اسکے باوجود وہ آج بھی اسی طرح قائم و دام ہے ۔ جو بل گرا ہے وہ لاہور راولپنڈی مین شاہراہ پر حال ہی میں نیا بنایا گیا تھا ۔ معذرت کے ساتھ اگر اس میں سیمنٹ اور سریا کے ساتھ رتی بھر ایمان کی طاقت بھی ڈال دی جاتی تو قائم رہتا ۔ بہرحال دنیا میں مجاز اداروں سے محب وطن اداروں سے احتساب کی قوی امید ہے ۔ اگر ایسا نہ ہو سکتا تو ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اللہ کے ہاں انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق احتساب نہ صرف ہو گا بلکہ مجرم لٹکائے بھی جائیں گے اور بار بار لٹکائے جائیں گے ۔