160

عید کی چھٹیاں ختم،لیکن مری میں سیاحوں کی آمد جاری

راولپنڈی،عیدگزرگئی سرکاری دفاتر کھل گئے لیکن ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ ملک کے کونے کونے سے آئے سیاح پتریاٹہ ریزارٹ میں موجود ہیں مری جانے والی سڑک پر ہزاروں گاڑیوں کا ہجوم ہے۔جو لوگ تکلیف اٹھا کر مری پہنچ گئے وہ بھی کہتے ہیں کہ مری کے خوبصورت موسم نے عید کا مزا دوبالا کر دیا ہے۔عید کی لمبی چھٹیاں اور ملکہ کوہسار مری کا دلفریب اور خوشگوار موسم!! ایسے میں سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد مری جاپہنچی ہے۔

سیاحوں نے موسم کا مزہ تو لوٹا اور اس کے ساتھ ساتھ چئیر لفٹ، کیبل کار ایڈوانچر پارک اور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ جھولوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔منیجر پتریاتہ ریزارٹ اعجاز بٹ اور ان کی ٹیم نے پتریاٹہ ریزارٹ کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔اعجاز بٹ اور ان کی ٹیم نے پتریاٹہ ریزارٹ میں جھولے پارک اور گلپمک پوڈ جیسی شاندار سہولیات میسر کیں۔ پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری کے منیجر اعجاز احمد بٹ نے کہا ہے کہ پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری میں کسی بھی تہوار کے موقع پر آنے والے سیاحو ں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ ان پرمسرت مواقعوں پر اپنی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں اور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ان پر مسرت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں