مری (سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)عیدالااضحی کی تعطیلات کے فوری بعد ہفتہ وار تعطیلات کا فائدہ اٹھارہے ہیں اوران چھٹیوں کو دلکش موسم میں گزارنے کیلئے ملک بھر سے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا ہے مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ، بھوربن،پتریاٹہ سمیت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے ہزاروں گاڑیاں مری میں داخل ہوئی تمام شاہراہوں پرگاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری تک پہنچنے کیلئے سیاحو ں کو کئی گھنٹے لگنے لگے مری میں دیرینہ مسئلہ پارکنگ کانہ ہونا ہے جس کے باعث سیاحوں کی تفریح کازیادہ وقت گاڑیوں میں بیٹھ کرہی ٹریفک کھلنے کے انتظار میں ہی گزرجاتا ہے پارکنگ کے مسئلہ کے باوجود مری میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زورشورسے جاری ہے، ان دنوں مری میں سیاحوں کاتاریخی رش دیکھاجارہا ہے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مری کے کاربار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،مال روڈ پر ہزاروں سیاح موجود ہیں لیکن شدید رش ہونے کے باجود مال روڈ پر سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
240