140

عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ! اللہ سے ڈرو۔ برائی کے بعد نیکی سے توبہ بھی ہو سکتی ہے

مسند احمد میں حضرت عبداللہؓ ابنِ عمرؓ کی روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: رحم کرو تو تم پر رحم کیا جائے گا، معاف کرو تو تمہیں معاف کیا جائے گا۔ بربادی ان لوگوں کے لیئے ہے

جمعۃ المبارک
)اے اللہ ہمارے کام کا انجام بہتر کر اور ہمیں دنیا کی رسوائی سے اور آخرت کے عذاب سے بچا۔ (آمین)
عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ! اللہ سے ڈرو۔ برائی کے بعد نیکی سے توبہ بھی ہو سکتی ہے
مسند احمد میں حضرت عبداللہؓ ابنِ عمرؓ کی روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: رحم کرو تو تم پر رحم کیا جائے گا، معاف کرو تو تمہیں معاف کیا جائے گا۔ بربادی ان لوگوں کے لیئے ہے جو (حکمت اور اچھائی کی بات) ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے اڑا دیتے ہیں۔بربادی ان لوگوں کے لیئے ہے جو اپنے کیے پر بضد رہتے ہیں جب کہ وہ جانتے ہیں برائی کے بعد نیکی سے توبہ بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ ابنِ ابی الدنیا نے محمد بن جبیر کی روایات میں نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب حضرت معاذؓ کو یمن بھیجا۔تو یہ نصیحت کی: معاذ! جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو اور جتنا ہو سکے اپنی طاقت سے اللہ تعالیٰ کے کام کرو۔ ہر شجر و حجر کے پاس اللہ تعالیٰ کو یاد کرو اور اگر کوئی گناہ سرزد ہو جائے تو توبہ کر لو، اگر (گناہ) چھپا ہوا ہے تو چھپ کر اور اگر علانیہ تو علانیہ۔ (جاری212) راجہ شاہ میر اختر(مانکیالہ)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں